اسپین: ہولناک ٹرین حادثہ، 21 ہلاک اور 100 سے زائد زخمی
شائع شدہ تاریخ 19 جنوری, 2026
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے جنوبی علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی جس سے دوسری ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی، حادثے میں دونوں ٹرینوں کو شدید نقصان پہنچا۔
حادثے کے نتیجے میں 21 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ زخمی ہونے والے 100 افراد میں سے 21 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کا شکار میڈرڈ سے ہیولوا جانے والی ٹرین کا ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔
حادثے کے وقت ایک ٹرین میں 300 سے زائد جبکہ دوسری ٹرین میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے۔
حادثے کے بعد ٹرین آپریشن کو عارضی طور پر معطل کیا گیا جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔