تازہ ترین

اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو نیا مینڈیٹ 5 سال کیلئے ہو گا

اسمبلیاں-تحلیل-ہوئیں-تو-نیا-مینڈیٹ-5-سال-کیلئے-ہو-گا

 اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو نیا مینڈیٹ پانچ سال کیلئے ہو گا،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن ایک تاریخ پر کرانا آئینی تقاضا نہیں۔ میڈیا رپورٹس میں الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو نیا مینڈیٹ 5 سال کیلئے ہو گا جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن ایک تاریخ پر کرانا آئینی تقاضا نہیں ہے۔  تحلیل کی صورت میں پوری اسمبلی کا انتخاب ضمنی الیکشن نہیں ہوتا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ قومی اسمبلی میں استعفے منظور ہوئے تو ضمنی الیکشن ہو گا، اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو 90 روز میں الیکشن کرانا ہوں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اگلے جمعے کو پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کے بعد الیکشن کی تیاری کریں گے، ہم اپنی دو اسمبلیوں کو ملک کیلئے قربان کرتے ہیں، جب دو اسمبلیوں سے نکلیں گے تو 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوگا، عقل کہتی ہے کہ پورے پاکستان میں جنرل الیکشن کروا دیں۔  انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب اور کے پی کے بیٹھے ہوئے ، ہم نے آج اہم فیصلے کا اعلان کرنا ہے، میں نے باہر پنا سب کچھ بیچا اور منی ٹریل پیش کی، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، میں ان کی بات کررہا ہوں کہ جو ملک سے پیارکرتے ہیں، ان کی بات نہیں کررہا جن کے بچے باہرہیں، چوری کا پیسا باہر لے جاتے ہیں، ان کی باہر شاہانہ زندگی ہے۔  میں ان پاکستانیوں میں سے ہوں جو باہر رہا، کرکٹ کھیلتا تھا، برطانیہ کا پاسپورٹ لے سکتا تھا، میرے ذہن میں کبھی یہ بات نہیں آئی کہ میرا پاکستان کے علاوہ بھی کوئی دوسرا گھر ہے، مجھے خوف ہے کہ چوروں کا ٹولہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے، پاکستان کے مزدروں، کسانوں سے پوچھ لیں ان کی آمدنی اور اخراجات میں کوئی متوازن نہیں ہے، انڈسٹری بند ہورہی ہے، ہم نے اپنے آخری وقت میں انڈسٹری کو ترقی دی تھی، دولت میں اضافہ ہورہا تھا، ٹیکسز بڑھ رہے تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں