اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو آصف علی زرداری کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے ٹرائل کورٹ 4 نومبر تک آصف علی زرداری کے خلاف مزید کارروائی نہ کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی درخواست پر چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا۔