تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ، حاضریاں چیک کیں

اسسٹنٹ-کمشنر-کا-اراضی-ریکارڈ-سنٹر-کا-دورہ،-حاضریاں-چیک-کیں

درخواست گزاروں کو تیزرفتار محکمانہ سروسز فراہم کی جائیں ،عمرمقبول کی تاکید فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے تحصیل صدر کے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور افسروں وسٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے سنٹر میں صفائی کے معیار کو قائم رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا سنٹر سے رجوع کرنے والے درخواست گزاروں کو تیزرفتار محکمانہ سروسز فراہم کی جائیں تاکہ ان کا سنٹر پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔انہوں نے سنٹر میں موجود درخواست گزاروں سے ملاقات کرکے ان سے کارکردگی اور افسر وسٹاف کے روئیے کے بارے میں دریافت کیااورسنٹر انتظامیہ کو ضروری ہدایت جاری کیں۔انہوں نے اراضی ریکارڈکے زیر التوا امور کو تیز رفتاری سے نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر صدر نے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ٹیموں کی موجودگی،ریکارڈ کو بھی چیک کیا اوروالدین سے بچوں کو قطرے پلوانے کے بارے میں تصدیق کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں