اسرائیل کی غزہ اور مغربی کنارے میں کارروائیاں، مزید 4 فلسطینی شہید

شائع شدہ تاریخ 12 مئی, 2026
اسرائیل-کی-غزہ-اور-مغربی-کنارے-میں-کارروائیاں،-مزید-4-فلسطینی-شہید

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یروشلم کے جنوب مشرقی علاقے ابو دیس میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے شدید صوتی بموں اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب یروشلم کے مشرق میں واقع قصبے عناتا میں بھی اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان فلسطینی کو گرفتار کر لیا۔

ادھر یروشلم کے جنوب مشرق میں واقع قصبے العیزریہ کے علاقے المشطل میں اسرائیلی بلدیاتی اور فوجی اہلکاروں نے فلسطینیوں کی ملکیت متعدد صنعتی اور تجارتی عمارتوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اب تک کم از کم 20 صنعتی و تجارتی ڈھانچے منہدم کئے جا چکے ہیں جبکہ مسماری کا عمل تاحال جاری ہے۔