اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کو پھر روک لیا

شائع شدہ تاریخ 18 مئی, 2026
اسرائیل-نے-غزہ-کیلئے-امداد-لے-جانے-والی-گلوبل-صمود-فلوٹیلا-کو-پھر-روک-لیا

امدادی تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کی اسپیڈ بوٹس نے فلوٹیلامیں شامل متعدد کشتیوں کو گھیرے میں لے لینے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ ان کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود امدادی کارکنوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بحیرہ روم میں گلوبل صمود فلوٹیلا کےقافلےکابحری جنگی جہاز پیچھا کر رہے ہیں۔

سعد ایدھی کا کہنا تھا ایک بوٹ نے قافلے کے بحری جہاز کو روک بھی لیا ہے اور  خدشہ ہے کہ ہمیں بین الاقوامی پانیوں میں گرفتار کیا جاسکتا ہے، ہمارا غزہ کو امداد پہنچانے کایہ  مشن پرامن ہے۔

واضح رہے سعد ایدھی ترکیے سے15 مئی کوقافلے کے ہمراہ غزہ کےلیے روانہ ہوئے تھے۔