غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، حماس نے کہا ہے کہ وہ یرغمالیوں کو مار دیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ آج صبح میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، وینزویلا میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشت گرد بین الاقوامی پانیوں میں منشیات منتقل کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں امریکی افواج کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بد امنی کی زد میں آئے ہوئے شہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز کو تعینات کیا جائے گا۔
دوسری جانب ہسپانوی حکومت نے اسرائیلی ڈیزائن کردہ راکٹ لانچروں کے لیے تقریباً 700 ملین یورو کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق جو پیر کو ایجنسی فرانس پریس نے دیکھی ہے۔
یہ اقدام وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے گزشتہ ہفتے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی حکومت غزہ میں جارحیت پر اسرائیل کے ساتھ فوجی ساز و سامان کی فروخت یا خریداری پر پابندی کو قانونی طور پر مضبوط کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی خریدوفروخت پر پابندی قانون میں شامل ہو گئی غزہ کی صورتحال پر اسرائیل کیخلاف پابندیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپین نے ایک اور 287 ملین یورو کا معاہدہ بھی منسوخ کر دیا ہے اسرائیلی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کو اپنی افواج سے ہٹانے کا جائزہ لے رہے ہیں۔