تازہ ترین

اسرائیلی بمباری نے جنوبی لبنان کو بھی نشانہ بنایا

اسرائیلی-بمباری-نے-جنوبی-لبنان-کو-بھی-نشانہ-بنایا

مجموعی شہادتوں کی تعداد 65 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 697 سے تجاوز کر گئی ہے

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں غزہ کی پٹی میں کم از کم 48 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ یہ شہادتیں آج صبح سے جاری فضائی اور زمینی حملوں کا نتیجہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مختلف حملوں میں کم از کم 75 فلسطینی مزید شہید ہو چکے ہیں، جس کے بعد غزہ میں گزشتہ دو سالوں کے دوران مجموعی شہادتوں کی تعداد 65 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 697 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ادھر، جنوبی لبنان میں بھی اسرائیل کی فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ لبنان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں کفار تبنیت قصبہ نشانہ بنا جبکہ میس الجبل قصبے میں بھی دو میزائلوں نے رہائشی علاقوں کو تباہ کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں