اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے آج شام 5 بجے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی اجتماع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آج پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی اجتماعات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہر کی پی ٹی آئی کی تنظیم احتجاج کی جگہ کا اعلان خود کرے گی۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا، میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1588571542530973698?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1588571542530973698%7Ctwgr%5Ee5cd18e1ae37d1d411f77e70587e334a1a0746fd%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F19243 دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج شام 5 بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاج ہوگا ، عمران خان پر حملے میں ملوث تینوں کرداروں کے استعفی تک احتجاج جاری رہے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی، اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی جانب جانب لانگ مارچ کے ساتویں دن گوجرانوالہ میں فائرنگ کے واقعے میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان زخمی ہوئے تھے ۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔