لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ اسد عمر نے 26 نومبر کے پی ٹی آئی جلسے میں عدالتوں کو اسکینڈلائز کیا۔ تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت ہوئی۔ دوسران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے اسد عمر کی 26 نومبر کے جلسے میں کی گئی تقریرکو دیکھیں گے، انہوں نے 26 نومبر کے جلسے میں عدالتوں کو اسکینڈلائز کیا، اور عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آرٹیکل 14 کے تحت کسی ادارے یا شخصیت کو متنازع نہیں بنایا جا سکتا، عدالت کو اختیار ہے کہ ایسا کرنے والے کو آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا دے سکتی ہے۔ عدالت نے اسد عمر کا ویڈیو بیان، ٹرانسکرپٹ اور خود اسد عمر کو بھی 7 دسمبر کو طلب کرلیا، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔