محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی ، اراضی ریکارڈ سنٹر اٹھارہ ہزاری کا اہلکار 50 ہزاررشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ، اٹھارہ ہزاری: تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک ضیاالحق اور سول جج جھنگ محمدرفیق نے اہلکاروں کے ساتھ چھاپہ مارتے ہوئے اراضی ریکارڈ سنٹر اٹھارہ ہزاری کے اہلکار اظہر عباس کو 50ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ اے ڈی ایل آر عرفان محمود کلس موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔مذکورہ اہلکار نے سائل قیصر عباس سے انتقال درج کرنے کیلئے پچاس ہزار روپے طلب کئے تھے جس پر شہری نے محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست گزاری تھی۔