لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نوال سعید نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں وہ نیلے رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ نوال کی یہ شیئر کی گیئں تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور لوگ تصویر پر رائے بھی دے رہے ہیں۔ اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جو آپ ڈھونڈ رہے ہیں وہ آپ کو ڈھونڈ رہے ہیں۔‘ خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں نوال سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی شخصیات ہیں جن کےساتھ آپ بغیر اسکرپٹ پڑھے ہی کام کے لیے ہاں کردیں گی؟ اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ ’میں ماہرہ خان کی دیوانی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ جس طرح بولتی ہیں اور کام کرتی ہیں وہ خوبصورت ہے‘۔