تازہ ترین

اداکارہ لنزے لوہان نے بدر شمس سے منگنی کر لی

اداکارہ-لنزے-لوہان-نے-بدر-شمس-سے-منگنی-کر-لی

ہا لی وڈ اداکارہ لنزے لوہان نے مسلمان شخص بدر شمس سے منگنی کرنےکا اعلان کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے منگنی کا اعلان کیا اور چند تصاویر بھی شیئر کیں،اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری محبت، میری زندگی، میرا خاندان، میرا مستقبل بدر شمس جبکہ پوسٹ میں انگوٹھی کا ایموجی بھی پوسٹ کیا گیا۔ دونوں نے اپنا تعلق کافی حد تک نجی رکھا مگر 2020 میں لنزے لوہان نے بدر شمس کو ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بوائے فرینڈ قرار دیا مگر پھر اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔ 35 سالہ اداکارہ کو جوانی میں فلم 'پیرنٹ ٹریپ' اور 'مین گرلز' میں مرکزی کردار ادا کرنے پر شہرت ملی تھی۔ بعد ازاں وہ مختلف قانونی اور ذاتی مسائل کے باعث میڈیا کی سہہ سرخیوں میں رہی اور حالیہ برسوں میں انہوں نے دبئی میں سکونت اختیار کر رکھی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں