تازہ ترین

اداکارہ فریال محمود اوردانیال راحیل جیون ساتھی بن گئے

اداکارہ-فریال-محمود-اوردانیال-راحیل-جیون-ساتھی-بن-گئے

شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی حقیقی جوڑی میں تبدیل ہوگئی۔ محبت تم سے نفرت ہے، ’’ تم سے ہی تعلق‘‘ ، ’’ببن خالہ کی بیٹیامیں کام کرنے والی نٹ کھٹ سی اداکارہ فریال محمود پروڈیوسروڈائریکٹر اور اداکار دانیال راحیل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ بیسٹ فرینڈ سے زندگی کے نئے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کا نکاح گزشتہ روز ہوا ہے۔ https://www.instagram.com/p/B-99Qe_g5wn/?utm_source=ig_web_copy_link دیگراسٹارز کی طرح دانیال نے بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنائی،فیس بُک پردانیال نے فالوورزکویہ خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ تقریبا ایک ہفتہ قبل کراچی سے بذریعہ سڑک لاہور پہنچے لیکن ہمارا سفر یہاں شروع نہیں ہواتھا، ہم نے اس مقام تک پہنچنےسے پہلے دو سال گزارے۔ ہم نے گھر والوں کیلئے آدھے دن کی مسافت طے کی تا کہ ہم ایک ساتھ ہوسکیں اور میں یہ بات ہمیشہ سے جانتا تھا۔ دانیال راحیل نے لکھا کہ میری اہلیہ کا پورا خاندان بیرون ہے، وہ سب ہمارے لیے روتے، مسکراتے اور خوش ہوتے ہوئے فون کے ذریعے رابطے میں تھے،دانیال نے خود کو خوش قسمت ترین انسان کہتے ہوئے تمام انتظامات پر خاندان کی تعریف کی، جس کے بعد والدہ سیمی راحیل نے بھی بیٹے کی شادی کی خبر شیئر کی جبکہ بہن مہرین راحیل نے انسٹاگرام  اسٹوری پرشادی کی تصویر شیئر کی۔ دانیال اداکارہ سیمی راحیل کے بیٹے اور ماڈل اور اداکارہ مہرین راحیل کے بھائی ہیں جبکہ فریال محمود کراچی اسٹیج کی سابقہ گلوکارہ و اداکارہ روحانی بانو کی بیٹی ہیں جومعروف اداکارہ روحی بانو کی کزن بھی ہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران اس سے قبل  اداکارہ نمرہ خان، منظرصہبائی اور ثمینہ احمد، اداکار آغاعلی اور حنا الطاف بھی شادی کرچکے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں