اداکارہ اریبہ حبیب شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اداکارہ اریبہ حبیب کے نکاح کے شاندار تقریب آج منعقد ہوئی جس کی تصاویر اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں۔ https://www.instagram.com/p/CYJl1jtl-cz/ اس سے قبل اریبہ حبیب کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں ۔ https://www.instagram.com/p/CYIwSONoAI1/?utm_source=ig_embed&ig_rid=3c24f338-4463-487c-adfe-348ce93b64b9 دو روز قبل اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کا آغاز ان کی مایوں کی تقریب سے ہوا جس میں ان کے اہل خانہ سمیت شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔ اداکارہ نے گزشتہ دنوں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی شادی کا دعوت نامہ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی کی تاریخ بتائی تھی۔ https://www.instagram.com/p/CYJnzWIl_Rq/ اپنی شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں اور فالوورز کو بتایا ہے کہ وہ آئندہ برس جنوری کی 2 تاریخ کو پیا دیس سدھار جائیں گی۔