تازہ ترین

احساس پروگرام کا 33 فیصد ہم نے سندھ پر خرچ کیا، عمران خان

احساس-پروگرام-کا-33-فیصد-ہم-نے-سندھ-پر-خرچ-کیا،-عمران-خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران لاک ڈاون سے دوسرے ممالک میں غریب طبقہ پس گیا، غریبوں کی بحالی کے لئے احساس پروگرام لیکر آئے، احساس پروگرام کا 33 فیصد ہم نے سندھ پر خرچ کیا۔ عمران خان نے سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ آنے پر خوشی ہوئی ہے، اندرون سندھ آنا میری خواہش تھی کیونکہ یہ پاکستان کا سب سے غریب ترین علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کرتا تھا تو بلوچستان اور اندرون سندھ سب سے پیچھے لگے۔سکھر حیدرآباد موٹروے سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اندرون سندھ لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سندھ کے کئی علاقے آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہے ہیں، پنجاب میں ہمارا مقابلہ مافیا کے ساتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہنر سکھادیں تو نوجوان اثاثہ بن جائیں گے، ورنہ بوجھ بنیں گے، ہم نے نوجوانوں کی تربیت پر پورا زور لگانا ہے، پوری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کریں۔ عمران خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کُل آبادی مشکل سے پچاس ساٹھ لاکھ جبکہ پاکستان کی بائیس کروڑ ہے، کم آبادی ہونے کے باوجود نیوزی لینڈ میں کھیلوں کے میدان پاکستان سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے منسلک جزیرے پر ایک بڑا منصوبہ لیکر آرہے ہیں، کراچی جزیرے پر منصوبے پرچالیس ارب سرمایہ کاری ہونا تھی، سارا فائدہ تو سندھ کو ہونا تھا۔وفاق کی دلچسپی زرمبادلہ زخائر بڑھانے اور روپیہ مضبوط کرنے میں تھی، سندھ کی حکومت نے این او سی دیکر کینسل کردیا، جس سے نقصان تو سندھ حکومت کو ہوگا۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں صرف ایک لیڈر ہے جو قومی سوچ رکھنے والا لیڈر ہے، عمران خان واحد وہ لیڈر ہے جو پورے پاکستان کا لیڈر ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں