تازہ ترین

اب پاکستانی عوام کو تیز ترین انٹرنیٹ میسر ہو گا، اماراتی کمپنی نے اعلان کر دیا

اب-پاکستانی-عوام-کو-تیز-ترین-انٹرنیٹ-میسر-ہو-گا،-اماراتی-کمپنی-نے-اعلان-کر-دیا

اماراتی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اب پاکستانی عوام کو تیز ترین انٹرنیٹ میسر ہو گا ، متحدہ عرب امارات کی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی متحدہ عرب امارات سے پاکستان تک زیرِ سمندر فائبرآپٹکس کیبل بچھائے گی۔ اس فائبرآپٹکس کیبل کے ذریعے تیز ترین انٹرنیٹ میسر ہو سکے گا جبکہ پاکستان میں پہلے ہی 4جی انٹرنیٹ سروس موجود ہے اور وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پہلے ہی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کر چکے ہیں اور یہ انٹرنیٹ سروس رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں متعارف کروا دی جائے گی جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کے مطابق فائیو جی کے لائسنسز کا اجرائ رواں سال نومبر میں ہوگا۔درخواستیں وصول کرنے کیلئے اخبار میں اشتہار بھی دے دیا گیا جبکہ اس کا طریقہ کار ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔۔ دوسری جانب سندھ بورڈ آف ریونیو نے انٹرنیٹاور براڈبینڈ سروسز پر سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے۔ اس ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ ایس بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیٹاور براڈبینڈ سروس پر 19.5 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ سیلز ٹیکس سروس ایکٹ انٹرنیٹ اور براڈبینڈ پر سیلز ٹیکس وصول کرنے کا اختیار فراہم کرتا ہے۔ ایس بی آر کے مطابق 2011 سے ان خدمات پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا تھا، مالی سال 2013 اور 2016 میں انٹرنیٹ اور براڈبینڈ پر سیلز ٹیکس کو جزوی استثنیٰ فراہم کیا گیا تھا اور اب اسے رواں مالی سال میں ختم کردیا گیا ہے۔ ایس بی آر کے مطابق جولائی کے مہینے سے انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات پر 19اعشاریہ5 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں