اہور : ایپل کے نئے آنے والے آئی فونز اور آئی پیڈ بغیر کیبل کے چارج ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی نےاپنے صارفین کے لیے مستقبل میں آنے والے نئے آئی فونز اور آئی پیڈز میں کیبل چارجر کی سہولت ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ کیبل چارجر کی جگہ مقناطیسی چارجر کو ایپل اسیسریز میں شامل کیے جانے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ اس ہینڈسیٹ میں بیٹری چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کے لئے چارجنگ پورٹ کی سہولت نہیں ہوگی ، جو تمام آئی فونز اور بیشتر آئی پیڈ میں موجود تھی۔ امریکی پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس نے رواں ہفتے ایپل کمپنی کو اختیار دیا ہے کہ نئِ میگنیٹک کنیکٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے آئی فون کو بغیر لائٹنینگ پورٹ کے چارج کیا جا سکے گا۔ یاد رہےایپل کمپنی اپنے نئے سمارٹ فونز میں چارجنگ پورٹ کو مکمل ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔