تازہ ترین

ابرار الحق کی کرن جوہرکو قانونی چارہ جوئی کی دھمکی

ابرار-الحق-کی-کرن-جوہرکو-قانونی-چارہ-جوئی-کی-دھمکی

پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے اپنے گانے ‘نچ پنجابن’ کی چوری پر بھارتی فلمساز کرن جوہر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں ابرار الحق نے کہا کہ انہوں نے اپنے گانے ‘نچ پنجابن’ کے حقوق کسی بھارتی فلم کو فروخت نہیں کئے۔ اس حوالے سے وہ عدالتی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ابرار الحق نے مزید کہا ہے کہ کرن جوہر جیسے فلم پروڈیوسرز کو اپنی فلموں میں گانے چوری کرکے شامل نہیں کرنے چاہیئیں۔ یہ میرا چھٹا گانا ہے جو بھارتی فلم سازوں نے چوری کیا ہے، جس کی وہ ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ https://www.instagram.com/p/Cd3VEjbIex3/?utm_source=ig_embed&ig_rid=1cb157ef-8a00-49c0-904b-dedfc047d99c بھارتی فلم سازوں کی جانب سے پاکستانی گانوں کی نقل نئی بات نہیں لیکن حالیہ چند برسوں کے دوران اس میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔ https://twitter.com/AbrarUlHaqPK/status/1528348810786787328?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1528348810786787328%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40000369 چند روز قبل ہی بھارفتی گلوکارہ کنیکا کپور نے حدیقہ کیانی کے گیت ‘بوہے باریاں’ کی تال اور اس کے کچھ بول چرا کر گانا ریلیز کیا ہے۔ اسی طرح رواں برس ہی گلوکار شجاع حیدر کے 2017 کے گانے ‘پیرا وے پیرا’ کو چراکر بھارتی گلوکار یاسر ڈیسائی نے نیا گانا بنا ڈالا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں