تازہ ترین

آشفہ ریاض فتیانہ کا گندم خریداری مرکز پیرمحل کا دورہ

آشفہ-ریاض-فتیانہ-کا-گندم-خریداری-مرکز-پیرمحل-کا-دورہ

کاشتکاروں کو ’’مڈل مین ‘‘سے بچانے کیلئے اقدامات عمل میں لائے گئے ،صوبائی وزیر پیرمحل: صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ کا گندم خریداری مرکز پیرمحل کا دورہ کاشتکاروں سے مقررہ سر کاری نر خوں پر گندم کی براہ راست خریداری کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں حکومتی احکامات کے تحت کاشتکاروں کو ’’مڈل مین ‘‘کی لو ٹ کھسوٹ سے بچانے کیلئے خصو صی اقدامات عمل میں لائے گئے محکمہ خوراک کے خریداری مراکز پر گندم فروخت کیلئے آنے والے کسانو ں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ،تاکہ حکومت کی طرف سے خریداری کا مقررہ ہدف حاصل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ایک لاکھ 9ہزار504 میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور 7خریداری سنٹرز بنائے گئے ہیں،15 اپریل سے باردانہ کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کی جائے گی ،جبکہ 20اپریل سے کسانوں کو باردانہ کی فراہمی اور 25اپریل سے گندم خریداری شروع کی جائے گی، انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ 1400روپے فی 40کلو گرام کے نر خوں پر اپنی گندم فروخت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر محکمہ خوراک کے خریداری مراکز پر لائیں ،تاکہ انہیں اپنی فصل کے مقررہ معاوضہ کی ادائیگی یقینی ہو سکے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں