مظفر آباد : آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اورآخری مرحلے کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔ میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی کی 4 ہزار، 257 نشستوں پر انتخاب ہو رہا ہے ۔ پولنگ کے دوران 10 ہزار 469 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ میر پور ڈویژن بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 49 ہے۔