تازہ ترین

آر پی اوکا تھانہ ترکھانی کا دورہ ، مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت

آر-پی-اوکا-تھانہ-ترکھانی-کا-دورہ-،-مقدمات-جلد-نمٹانے-کی-ہدایت

فیصل آباد: آر پی اوفیصل آبادکی جانب سے تھانہ ترکھانی فیصل آباد کی فارمل انسپکشن ،زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت عدالت میں جمع کروانے کے احکامات جاری کیے ۔ رفعت مختار راجہ ریجنل پولیس آ فیسر فیصل آبادنے بسلسلہ فا ر مل انسپکشن تھا نہ ترکھانی کا دورہ کیا ۔تھانہ آمد پر ایس پی صدر محمد اشرف نے ڈی ایس پی سمندری ناصر نواز اور ایس ایچ او میاں محمد اصغر کے ہمراہ اُن کا استقبال کیا۔ انسپکشن کے دوران انہوں نے تھانہ کی صفائی ستھرائی ،عمارت،فر نٹ ڈیسک ،مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزموں کی تفصیل کو چیک کیا۔ رجسٹر ہائے تھانہ جات کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے جرائم کی بیخ کنی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرقہ مویشی، چوری، ڈکیتی کی واردات پر قابو پانے کیلئے ٹھیکری پہرہ اور گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے ۔منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں