آر پی او رفعت مختار راجہ نے اردل روم کے دوران ایک سب انسپکٹر کو ملازمت سے برخاست، دو انسپکٹرز کی تین سال سروس ضبط کرلی فیصل آباد: ۔ تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے آر پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا ۔ اردل روم میں مجموعی طور پر 10کیسز کی سماعت ہوئی۔آر پی او فیصل آباد نے تمام پیش ہونے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو بغور سنا۔ شوکاز نوٹسز کی سماعت کرتے ہوئے انسپکٹررانا عمر دراز کو 3شوکاز نوٹسزمیں علیحدہ علیحدہ ایک سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی۔ انسپکٹر آصف کو 2شوکاز نوٹسز میں سے ایک میں 1سال کی سروس ضبط کی گئی جبکہ دوسرے میں سنشور کی سز ادی گئی۔سب انسپکٹر کاشف کی 1سال کی سروس ضبط کی گئی ۔سب انسپکٹر یوسف شہزاد کو ایک شوکاز نوٹس میں ایک درجہ بنیادی تنخواہ میں تنزلی جبکہ دوسرے میں ایک انکریمنٹ بند کرنے کی سزا دی گئی۔سب انسپکٹر خواجہ عمران منان کا شوکاز نوٹس ،دوران انکوائری الزامات ثابت نہ ہونے پر فائل کر دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر مبشر حسین کو ملزم چھوڑنے کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔