آج پی ایس ایل 11 میں 2 سنسنی خیز مقابلے کھیلے جائیں گے

شائع شدہ تاریخ 09 اپریل, 2026
آج-پی-ایس-ایل-11-میں-2-سنسنی-خیز-مقابلے-کھیلے-جائیں-گے

کراچی میں آج ہونے والے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، میچ دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔

دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں شام 7 بجے مد مقابل آئیں گی۔

دونوں میچز کراچی میں شائقینِ کرکٹ کی بھرپور توجہ کا مرکز ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل 11 کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد کنگزمین کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔