تازہ ترین

آج جمہوری تاریخ کا اہم ترین دن، معاشی استحکام ملے گا۔شیخ رشید

آج-جمہوری-تاریخ-کا-اہم-ترین-دن،-معاشی-استحکام-ملے-گا۔شیخ-رشید

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج جمہوری تاریخ کا اہم ترین دن ہے جب ملک کو معاشی اور اقتصادی استحکام ملے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج پاکستان کی جمہوری تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ معاشی، سیاسی، سماجی اور اقتصادی استحکام ملے گا۔

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ  داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ملک سیاسی انتشار اور خلفشار میں چلا جائے گا جبکہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آئی ایم ایف نے 1998ء جیسی 4مزید شرائط کا مطالبہ کردیا ہے۔

پیغام میں سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ کم کردی اور ڈیفالٹ کے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے۔ سیلز ٹیکس بھی 17 سے 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ایل پی جی اور بجلی مہنگی جبکہ پیٹرول نایاب ہونے والا ہے۔ پاکستان غریب کیلئے بڑی جیل اور ڈیتھ زون بنتا جارہا ہے۔ کوئی سمندر، کوئی سڑک پر اور کوئی گھر پر بھوک کے مارے مر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 ماہ میں وفاقی حکومت کی کوئی کارکردگی نظر نہیں آئی، سوائے اپنے کیس ختم کرانے کے اور 1998 کی طرح ججوں کو تقسیم کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ ملک 1998 کے حالات میں جارہا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں