میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دی جبکہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔