انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 واں ایڈیشن شروع ہونے سے قبل ہی اسے عالمی وبا کورونا وائرس کا بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑی اکشر پٹیل کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل آئی پی ایل کی دو مرتبہ فاتح ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز کے کھلاڑی نتیش رانا بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں اکشر پٹیل کو قرنطنیہ کر دیا گیا ہے۔