تازہ ترین

آئی سی سی ون ڈے پلئیرز رینکنگ جاری ، بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان

آئی-سی-سی---ون-ڈے-پلئیرز-رینکنگ-جاری-،-بابر-اعظم-پہلی-پوزیشن-پر-براجمان

دوبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، رینکنگ میں بابر اعظم پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ فخر زمان 12ویں نمبر پر ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق باولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کو دوسرا نمبر برقرارہے ، جبکہ انگلینڈ کے کرس ووکس ایک درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں ۔ افغانستان کے مجیب الرحمان چوتھے نمبر پر چلے گئے ۔ پاکستان کے شاہین آفریدی کا رینکنگ میں 14 واں نمبرہے ، ون ڈے کے آل راونڈرز کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجودہیں ۔ https://twitter.com/ICC/status/1486249736785084417?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1486249736785084417%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F11314 ٹی ٹونٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں  بھی بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہےجبکہ  پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر آ گئے۔ ساوتھ افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چوتھے نمبر پرہیں ۔ باولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے وانندوہسارنگا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ساوتھ افریقہ کے تبریز شمسی کا دوسرا اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کا تیسرا نمبر ہے ۔ پاکستان کے شاداب خان کو نواں اور شاہین آفریدی کا 11واں نمبر ہے۔ آئی سی سی  آل راونڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں