ہری پور: 5 سالہ آیت نور کیس میں پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

شائع شدہ تاریخ 27 اگست, 2026
ہری-پور-5-سالہ-آیت-نور-کیس-میں-پوسٹ-مارٹم-رپورٹ-سامنے-آگئی

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی دوران زیادتی ہی دم توڑ گئی تھی، بچی کو مردہ حالت میں کنویں میں پھینکا گیا تھا، خون بہہ جانے اور صدمے میں جانے سے بچی کی موت ہوئی۔

پوسٹ مارٹم کے لیے ایم ایس ڈاکٹر منور کی سربراہی میں 8 رکنی بورڈ بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں 5 سالہ بچی آیت نور کی لاش لاپتا ہونے کے 15 دن بعد ملی تھی، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش یونیورسٹی روڈ پر ویئر ہاؤس کے کنویں سے ملی ہے، آیت نور گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلی اور لاپتا ہوگئی تھی۔

آیت نور کیس کے 2 ملزمان جیل میں اور ایک پولیس تحویل میں ہے، ملزمان نے زیادتی کرکے بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی تھی۔