گوجرانوالہ میں خاتون کا قتل، نندیں اور بہنوئی گرفتار

شائع شدہ تاریخ 25 اگست, 2026
گوجرانوالہ-میں-خاتون-کا-قتل،-نندیں-اور-بہنوئی-گرفتار

پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کے الزام میں دو نندوں اوربہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی 10 سال قبل شادی ہوئی تھی، شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔

مدعی مقدمہ کا بتانا ہے کہ معمولی جھگڑے پر ملزمان نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔