پی ایس ایل: حیدرآبادکنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈکو 6 وکٹ سے ہرادیا

شائع شدہ تاریخ 13 اپریل, 2026
پی-ایس-ایل-حیدرآبادکنگز-مین-نے-اسلام-آباد-یونائیٹڈکو-6-وکٹ-سے-ہرادیا

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9وکٹوں کے نقصان پر 153رنز اسکور کیے۔

کیوی اوپنر ڈیون کونوے نے 45 رنز بنائے، مارک چیپمین نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، سمیر منہاس نے 22 اور محمد فائق نے 18 رنز بنائے۔

حیدرآباد کنگز مین  کے آصف محمود نے دو اوورز میں صرف 18 رنز کے عوض 4  وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر محمدعلی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں حیدرآبادکنگزمین کے بیٹرز  نے عمدہ کھیل پیش کیا اور مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان مارنوس لیبوشین نے 61 رنز کی ناقابل شکست اور ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، صائم ایوب نے 35 اور اوپنر معاذ صداقت نے 30 رنز اسکور کیے،گلین میکسویل 21 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کرس گرین اور فہیم اشرف نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔