پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریکٹس کے دوران حادثہ، سر پر گیند لگنے سے پلیئر شدید زخمی
شائع شدہ تاریخ 08 اپریل, 2026
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ٹریننگ سیشن کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے میر حمزہ سجاد کے سر پر گیند لگی تھی۔
بیان میں بتایا گیا کہ واقعہ نیٹ سیشن کے دوران پیش آیا جس کے بعد ٹریننگ کو معطل کردیا گیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق واقعہ کے بعد کھلاڑی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ڈاکٹر اویس ان کی نگرانی کررہے ہیں ۔ میر حمزہ سجاد کو ہوش آگیا ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔
ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پلیئرز حمزہ کی مکمل صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں ۔