پمز آتشزدگی میں نومولود کو بچانے والی نرس سے وزیراعظم کی ملاقات
شائع شدہ تاریخ 04 ستمبر, 2026
شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 23 مارچ کو تمغۂ خدمت دینے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا انعام بھی دیا۔
شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 'آپ نے جس طرح ہمت، خدا خوفی اور ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک بچے کی جان بچائی اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائیں گے'۔
وزیر اعظم نے کہا 'پوری قوم کو آپ کی اس جرأت اور ہمت پر فخر ہے اور پوری قوم آپ کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے'۔