ٹیسلا کی بچوں کیلئے پہلی بیلنس بائیک متعارف، قیمت 225 ڈالر
شائع شدہ تاریخ 22 جولائی, 2026
ٹیسلا نے کہا ہے کہ بچوں کے لیے بیلنس بائیک ہلکے وزن کے میگنیشیم فریم، ایڈجسٹ ہونے والی نشست اور جدید طرز کے ڈیزائن کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔
اس کے سائیڈ پر ٹیسلا کا لفظی نشان اور سامنے T لوگو موجود ہے، یہ 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس بائیک کی قیمت 225 ڈالر مقرر کی گئی ہے جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں دُگنی سے بھی زیادہ ہے۔
یہ بائیک بغیر پیڈل، موٹر اور بریک کے تیار کی گئی ہے، یعنی بچے اسے اپنے پیروں کی مدد سے چلاتے ہیں۔ قیمت زیادہ ہونے کے باوجود بائیک فروخت کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، مارکیٹ میں زیادہ تر بیلنس بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہیں۔