نوشکی میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل

شائع شدہ تاریخ 03 ستمبر, 2026
نوشکی-میں-مبینہ-زیادتی-کے-بعد-قتل-بچی-کا-پوسٹ-مارٹم-مکمل

ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے احمد وال میں مبینہ طور پر جنسی زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کی گئی بچی کی عمر6 سے7سال ہے۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ دم گھٹنے سے پائی گئی  جب کہ بچی کے نازک حصوں پر خون اورچوٹ کے نشانات بھی پائے گئے۔

سول اسپتال ذرائع نے بتایا کہ بچی کے جسم کے نمونے تجزیے کے لیے لاہور میں پنجاب فارنزک لیب بھجوائےجائیں گے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کل تک متعلقہ تفتیشی افسرکے حوالےکردی جائےگی۔

نوشکی کے علاقے احمد وال میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد ہلاکت کاواقعہ پیش آیاتھا۔

پولیس کے مطابق بچی کے قتل کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے جن سے تفتیش جاری ہے۔