ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت، سپریم کورٹ بار کے صدر کا اہم بیان
شائع شدہ تاریخ 08 اگست, 2026
جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک مشترکہ ایجنڈے پر اتفاق کرنا چاہیے اور تمام حل طلب معاملات پر بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔
انہوں نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبے بہتر گورننس، معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کا باعث بنیں گے۔
ہاورن الرشید نے کہا کہ صدر مملکت سے درخواست ہے کہ ججوں کی تقرریوں کی منظوری میں مزید تاخیر نہ ہو۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا جج آتے جاتے رہتے ہیں لیکن انصاف ہمیشہ رہنا چاہیے۔