لاہور: بھاری مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد، 2 گرفتار
شائع شدہ تاریخ 14 جنوری, 2020
لاہور میں موچی گیٹ پولیس نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی آپریشنز رضا صفدر کاظمی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کارروائی کے دوران آتش بازی کا سامان بھاری مقدار میں برآمد ہوا ہے، یہ سامان لاہور سے صوبے کے دوسرے شہروں کو سپلائی کیا جانا تھا۔ رضا صفدر کاظمی نے کہا کہ آتش بازی کا سامان بنانے والے 2 ملزمان زوہیب اور وسیم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔