شمس پیر آئی لینڈ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
شائع شدہ تاریخ 29 جنوری, 2020
صحت عامہ سے متعلق شعور اجاگر کرنے اوربہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پاک بحریہ نے سا حل ویلفیئر ایسوسی ایشن اور الفت فا ؤنڈیشن کے اشتراک سے کراچی کے علاقے شمس پیر آئی لینڈ میں مفت میڈیکل کیمپ قائم کیا۔ کراچی: جنرل فزیشن ، گائنی ، میڈیکل ، سرجیکل ، جلد اور بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے میڈیکل کیمپ میں خدمات انجام دیں۔پاک بحریہ کی جانب سے قائم کردہ میڈیکل کیمپ میں مفت علاج اور ادویات کی فراہمی کے علاوہ معمو لی آپریشنز بھی کئے گئے۔ اس کے علاوہ لیکچرز کا اہتمام بھی کیا گیا۔