رضوان کی دوران میچ نماز کی ادائیگی، تصویر وائرل
شائع شدہ تاریخ 14 فروری, 2021
قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پانی کے وقفے میں نماز پڑھنے کرنے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں محمد رضوان نے گراونڈ میں ہی مغرب کی نماز ادا کی۔ خیال رہے کہ رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے پہلے رضوان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی۔ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران محمد رضوان نے نیپیر میں 89 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔