راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ، بنکاک سے آنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی
شائع شدہ تاریخ 08 اگست, 2026
پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ روات میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 2 سال قبل بنکاک میں ملزم سے ملاقات اور دوستی ہوئی، 4 ماہ قبل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرائے پر فلیٹ لے کر رہائش اختیار کی، ملزم نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور شادی کے مطالبے پر ٹال مٹول کرتا رہا۔
متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ ملزم فلیٹ سے باہر نہیں جانے دیتا تھا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ملزم جاتے وقت میرے پیسے بھی ساتھ لے گیا۔
پولیس کے مطابق نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مقدمے کی تفتیش ایس ایس آئی او یونٹ کو سونپ دی گئی ہے۔