حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
شائع شدہ تاریخ 25 اگست, 2026
اوگرا نے 25 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے40 پیسےفی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 370روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔