حنا جاوید قتل کیس میں اہم پیش رفت، گھریلو ملازم نے اعتراف جرم کرلیا

شائع شدہ تاریخ 25 اگست, 2026
حنا-جاوید-قتل-کیس-میں-اہم-پیش-رفت،-گھریلو-ملازم-نے-اعتراف-جرم-کرلیا

تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ حنا جاوید کے گھریلو ملازم ذيشان نے حنا جاوید کا گلا گھونٹنے اور تشدد کرکے قتل کا اعتراف کرلیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس کو بتایاکہ خاتون کاشوہر سے جھگڑا ہوا تو مرکزی ملزم فیصل اصغر نے اسے بلایا، حنا نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس نے خاتون کے شوہر کے ساتھ مل کر حنا کو پکڑا،مزاحمت پر گلا دبا دیا۔

ملزم نے پولیس  بتایا کہ پولیس کو خاتون کے سسر نے اطلاع دی تھی کہ گھر میں چور گھس آئے ہیں ، پولیس پہنچی تو واش روم میں حنا جاوید کی لاش شاور سے بندھی ملی تھی۔

دوسری جانب مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آگئی  ہے جس کے مطابق حنا جاوید کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، مقتولہ کی پسلیوں اور کولہے کی ہڈی پر بھی زخم کے نشان تھے۔