ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے: محسن نقوی
شائع شدہ تاریخ 25 اگست, 2026
ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ایران میں ہونے والی ملاقات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی اور تنازع کے جامع حل کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور میری ایرانی صدر سے انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں ایران، امریکا تنازع اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ ملاقات انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس دوران ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا مؤقف اور تحفظات کھل کر بیان کیے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔