انگلینڈ نے بھارت کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

شائع شدہ تاریخ 10 جولائی, 2026
انگلینڈ-نے-بھارت-کو-چوتھے-ٹی-ٹوئنٹی-میں-شکست-دے-دی

انگلینڈ کے شہر برسٹول میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بھارتی کپتان شیریاس ائیر کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر انگلش بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، شیریاس ائیر 49 گیندوں پر 80 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور جوش ٹنگے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ فل سالٹ نے 59 اور ہیری بروک نے 79 رنز کی اننگز شاندار اننگز کھیلیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کو 5 میچوں کی سیریز میں 3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔