اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کرلی
شائع شدہ تاریخ 23 مئی, 2026
پاکستان کے سفیر عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کرلی۔
سفیر عاصم افتخار کے مطابق رپورٹ علاقائی بحرانوں اور موضوعاتی امور پر کارروائیوں کو اجاگر کرتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رپورٹ میں عالمی تنازعات، امن و سلامتی اور انسانی بحرانوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور امن مشنز، تنازعات کے حل اور عالمی تعاون پر زور دیا گیا ہے۔