تازہ ترین

پی ایس ایل 8: بابر اعظم کا کراچی کنگز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان

پی-ایس-ایل-8:-بابر-اعظم-کا-کراچی-کنگز-سے-راہیں-جدا-کرنے-کا-اعلان

کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز سے باضابطہ علیحدگی کا اعلان کردیا۔ وہ پاکستان سُپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بابر اعظم کی پشاور زلمی میں شمولیت کی تصدیق کی۔ https://twitter.com/JAfridi10/status/1591084823698776065?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1591084823698776065%7Ctwgr%5Eea8c785359345f71b474655ff841f5e898b6aeee%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2399614%2F16 ٹویٹ میں انہوں نے بابر اعظم کو پشاور زلمی میں آنے پر خوش آمدید کہا۔ اس سے قبل کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ بابر اعظم چھ سیزن تک کراچی کنگز کا حصہ رہے۔ شکریہ اور نیک تمنائیں۔ بس اب کراچی کنگز کے خلاف کوور ڈرائیوز نہ مارنا۔ https://twitter.com/Salman_ARY/status/1591080122806779906?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1591080122806779906%7Ctwgr%5Eea8c785359345f71b474655ff841f5e898b6aeee%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2399614%2F16

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں