پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 100 رنز پر ڈھیر
شائع شدہ تاریخ 09 اپریل, 2026
کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔
اسلام آباد کے خلاف لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں صرف 100 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 25 ،حسیب اللہ 19 اور آصف علی 15 رن بنا سکے۔اسلام آباد کی جانب سے کرس گرین نے 3 ، رچرڈ گلیسن ، عماد وسیم اور شاداب خان کی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔