تازہ ترین

نمازی کی سجدے کی حالت میں روح پرواز کرگئی ؛ ویڈیو وائرل

نمازی-کی-سجدے-کی-حالت-میں-روح-پرواز-کرگئی-؛-ویڈیو-وائرل

قاہرہ: مصر میں ایک شخص کی اپنی دکان میں نماز پڑھتے ہوئے عین سجدے کی حالت میں روح پرواز کرگئی۔ سب نے ہی ایک نہ ایک دن اس دار فانی سے کوچ کرجانا ہے لیکن موت ایسی ہو جس پر آسماں رشک کرے اور زمین والے اس کی خواہش کریں، کم کم ہی کے نصیب میں آتی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق مصر میں ایک شخص نے دکان کے اندر نماز کی ادائیگی کے دوران عین اس وقت جان جانِ آفریں کی سپرد کردی جب وہ سجدہ کے حالت میں تھے۔ سجدہ وہ وقت ہوتا ہے جب ویسے ہی عبادت گزار اپنے رب کے سب سے قریب ہوتا ہے۔ https://twitter.com/Sharjahnews/status/1444566543174496257?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1444566543174496257%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2232220%2F10 دکان پر لگے سی سی ٹی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان کے اندر ایک شخص نماز ادا کر رہا ہے اور جب وہ رکعت کا دوسرا سجدہ ادا کرتا ہے تو اچانک سیدھا لیٹ جاتا ہے اور 39 سالہ شخص کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ اس شخص کی شناخت احمد السید کے نام سے ہوئی ہے جو شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے ان کی مغفرت کی دعا اور ایسی موت پر رشک کا اظہار کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں