حکومت اور اتحادی کہیں نہیں جارہے :چودھری سرور
شائع شدہ تاریخ 06 فروری, 2020
گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادی کہیں نہیں جا رہے ، لاہور : مایوسی اپوزیشن کا مقدرہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چودھری برداران کی جمہوری اور مثبت سوچ ہے ، معاملات حل ہوجائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اور اتحادی ملکی مفادکے تحفظ کیلئے متحد ہیں، اپوزیشن حکومت کے خاتمے کا ہر روز نیا خواب دیکھ رہی ہے مگر وہ خواب ہی رہیگا ۔ اتحادیوں کے تحفظات دور ہوجائیں گے ، ملک کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے ۔