جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، 13 افراد جاں بحق

شائع شدہ تاریخ 13 مئی, 2026
جنوبی-لبنان-میں-اسرائیلی-فوج-کے-حملے،-13-افراد-جاں-بحق

لبنانی حکام کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں بچہ، خاتون اور ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں۔

لبنانی حکام نے بتایا ہے کہ نبطیہ شہر پر اسرائیلی حملے میں 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

لبنانی حکام کے مطابق جبشیت کے قریب حملے میں لبنانی فوجی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

لبنانی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ بنتِ جبیل میں اسرائیلی حملے میں بچے اور خاتون سمیت 4 شہری جاں بحق ہوئے۔